Sindh - Pakistan
(+92)-302-5639796
roshankamalshah@gmail.com

Online Wazaif

Online Istikharah Center

Pasand Ki Shadi Ka Wazifa 

قرآن کریم کی سورۃ عدد ٢ سورۃ البقرہ کی آیت عدد ٢٥٥ جسے آیت الکرسی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پسند کی جلدی شادی کا عمل اس سے وابستہ ہے۔

پسند کی شادی کیلئے قرآنی وظیفہ کیسے کرنا ہے؟

١. یہ عمل آپ کسی بھی فرض نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کسی بھی فرض نماز کے بعد ہی کرنا ہے۔ جیسے کہ اگر آپ مغرب کی نماز کے بعد کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ آپ یہ عمل مغرب کی نماز کے بعد ہی پڑھیں گے۔ روزانہ طے شدہ وقت پر ہی پڑھنا ہے۔

٢. آیت الکرسی کے فوائد یوں تو بہت سے ہیں۔ یہ محبّت کی شادی کا عمل بھی اس سے ہی وابستہ ہے۔

٣. وضو کی حالت میں عمل پڑھنا شروع کریں۔

٤. آیت الکرسی میں کل دس (١٠) حصے ہیں۔ یہاں اوپر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ آیت الکرسی پڑھنا شروع کریں۔

٥. دائیں ہاتھ کی چٹی انگلی جسے چھنگلی بھی کہتے ہیں۔ پڑھتے ہوئے جب اوّل وقفہ ‘ھُوَ’ آئے تو دائیں ہاتھ کی اس چٹی انگلی کو بند کر لیں۔

٦. پھر پڑھتے ہوئے جب دوسرے وقفے ‘قَیُّوم’ پر آئیں تو دائیں ہاتھ کی چٹی انگلی کے پاس والی انگلی کو بند کر لیں۔ اسی طرح سے تیسرے وقفے ‘نَومٗ’ اور چوتھے وقفے ‘الاَرضِ’ پر چوتھی انگلی بند کر لیں۔

٧. پانچوں وقفے ‘بِاِذْنِهِ’ میں انگوٹھے کو بند کرنے سے پہلے یَشْفَعُ عِنْدَہُٓ پر جب آئیں تو آپ کی جو بھی حاجت ہے اس کا دل سے خیال کریں۔ یعنی اپنی پسند کا نکاح کرنا چاہتے ہیں تو وہ سوچیں۔ اگر کوئی اور حاجت ہو تو اس کا خیال کریں۔ پھر اِلَّا بِاِذْنِهِ پڑھ کر انگوٹھے کو بند کر لیں۔

٨. پھر بائیں ہاتھ کی چھنگلی یعنی چٹی انگلی، چھٹے وقفے پر جب پڑھتے پڑھتے یَعلَمُ پر آئیں تو یَعلَمُ کے م سے لیکر اَیدِیہِم کے م تک اپنی حاجت کا خیال کریں۔ اور خَلفَھُم پڑھ کر اسے بند کر لیں۔

٩. اسی طرح سے ساتویں وقفے ‘بِمَا شَآءَ’ پر ساتویں انگلی، آٹھویں وقفے ‘وَالاَرضَ’ پر آٹھویں انگلی، نویں وقفے ‘حِفظُھُمَا’ پر نویں انگلی اور آخر میں دسویں وقفے ‘عَظِیمُ’ پر انگوٹھا بند کر لیں۔ یعنی اب تمام انگلیوں اور دونوں انگوٹھے بند ہو گئے اور دونوں ہاتھوں کی مٹھی بن گئی۔

١٠. مٹھی جب بند ہو تو اس کے بعد قرآن پاک کی سورۃ عدد ٩٤ سورۃ الشرح تین (۳) مرتبہ پڑھیں۔ پھر تین (٣) مرتبہ سورۃ عدد ١١٢ سورۃ اخلاص پڑھیں۔ پھر درودِ ابراہیمی تین (٣) مرتبہ پڑھیں۔

١١. یہ سب پڑھنے کے بعد آسمان کی طرف پھونکیں۔

١٢. پھر بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کے ساتھ قرآن کریم کی سورۃ عدد ایک (۱) سورۃ الفاتحہ پڑھیں اور وَلَا الضَّآلِّین پر آمین کہیں۔ اور آمین کہنے کے بعد جیسے شروع میں دائیں ہاتھ کی چھنگلی بند کی تھی، اسے اب کھول لیں۔

١٣. پھر سے بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کے ساتھ قرآن کریم کی سورۃ عدد ایک (۱) سورۃ الفاتحہ پڑھیں اور وَلَا الضَّآلِّین پر آمین کہیں۔ اور آمین کہنے کے بعد دائیں ہاتھ کی چھنگلی کے پاس والی انگلی کھول لیں۔

١٤. اور اسی طرح سے بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کے ساتھ سورۃ فاتحہ پڑھ کر آمین کہہ کر اسی ترتیب سے انگلیاں کھولتے جائیں جس ترتیب سے بند کی تھیں۔

١٥. تمام انگلیاں کھولنے کے بعد ہاتھوں اور سینے پر دم کر لیں۔

١٦. پھر ہاتھ اٹھا کر اللّٰه تعالیٰ سے اپنے مقصد کیلئے خاموشی اور عاجزی سے دعا کریں۔

١٧. انشاء اللّٰه ایک ہی چلے میں آپ کا مقصد پورا ہو جائے گا۔ ان کے دل میں آپ کیلئے محبّت پیدا ہو جائے گی۔ اور آپ کے نکاح میں جو بھی رکاوٹیں آ رہی ہوں گی، وہ سب بھی دور ہو جائیں گی۔

١٨. یہ عمل کرشمائی ہے، لازمی اثر دکھاتا ہے۔ پورے دل، دھیان اور ادب سے کیجیئے۔

١٩. پھر بھی کن ہی وجوہات کی وجہ سے اگر اس عمل سے ایک روز میں اثر نظر نہیں آتا تو اس عمل کو آپ جب تک اثر نظر نہ آ جائے، تب تک کر سکتے ہیں۔

غور طلب: خواتین حیض/ ماہواری کے دوران یہ وظیفہ نہ کریں

Make Parents Agree For Marriage

والدین کو پسند کی شادی کے لیے راضی کرنے کا وظیفہ

١. وظیفہ کی معیاد بلاناغہ ١١ روز ہے۔
٢. تازہ وضو بنا لیں۔
٣. سورت یٰسین شریف ٣ مرتبہ پڑھیں۔
٤. یَا اَللّٰهُ یَا فَتَّاحُ ٣٠٣ مرتبہ پڑھیں۔
٥. پھر اللّٰه عزوجل سے اپنی پریشانی کے حل کے لیے دعا کریں۔
اسی دوران جب جمعہ کا روز آئے تو جمعہ کی نماز کے بعد دونوں لڑکا اور لڑکی یہ بھی پڑھیں۔
١. اول ١٠ مرتبہ درود شریف
٢. پھر ١٠٠١ مرتبہ یَا وَدُودُ
٣. پھر آخر میں ١٠ مرتبہ درود شریف
٤. پڑھنے کے بعد نمک پر دم کر دیں اور اس نمک کو احترام کے ساتھ اپنے پاس رکھ لیں۔
٥. یہ وظیفہ ایک بار ہی کرنا ہے۔ لڑکا اور لڑکی دونوں اپنے اپنے والدین کو منانے کے لیے پڑھیں گے۔ (دونوں میں سے اگر کسی کے والدین راضی ہیں تو وہ یہ وظیفہ نہ کرے)۔
٦. روزانہ اپنے والدین کو کھانے میں یہ دم کیا ہوا نمک ملا کر کھلائیں۔
٧. اپنے والدین کے ساتھ بہت خلوص اور محبّت کے ساتھ پیش آئیں۔
٨. پھر کچھ دن بعد اپنے والدین سے اس بارے میں بڑے خلوص سے بات کریں۔ انشاء اللّٰه وہ مان جائیں گے۔

غور طلب:   وظیفہ کے دوران یا پہلے سے ہی صدقہ اور خیرات دیتے رہیں۔ اس سے آپ کی راہ کی رکاوٹیں اور پریشانی دور ہو جائے گی اور آپ کی راہ اور بھی آسان ہو جائے

خواتین کو یہ وظیفہ ایسے وقت شروع کرنا چاہیے جب وہ پورے ١١ روز پڑھ سکیں۔ بیچ میں چھوڑنا قطعی نہیں ہے۔